ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی : پولیس انتظامیہ شرپسند عناصروں پر کڑی نظر رکھے:ڈپٹی کمشنر کناڈی

چنتامنی : پولیس انتظامیہ شرپسند عناصروں پر کڑی نظر رکھے:ڈپٹی کمشنر کناڈی

Wed, 09 Nov 2016 15:20:06    S.O. News Service

چنتامنی:9 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) ضلع بھر میں قانون اور نظم و ضبط کی صورتحال بنائے رکھنے سخت سکیورٹی انتظامات کئے جائیں کیونکہ کچھ لوگ ٹیپو جینتی کے موقع پرگڑبڑی مچانےکے منصوبے بنارہے ہیں اور ضلع میں بدامنی پھیلانے کی سازش کررہے ہیں ایسی کسی بھی کوشش کو پولیس کامیاب نہ ہونے دے اور ضلع میں بحالی امن کیلئے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ٹھوس حفاظتی انتظامات اور سکیورٹی انتظامات  سخت کئے جائیں آج چنتامنی کے دورۂ پر آئی چکبالاپور ضلع ڈپٹی کمشنر کناڈی نے یہاں کے منسپالٹی دفتر میں محکمہ پولیس افسروں اور عوام کیلئے طلب کردہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی پھیلانے والے سماج دشمن عناصروں کو احتیاطاََ حراست میں لیا جائے تشدد کو ہوا دینے والے اور شرپھیلانے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے ۔انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چنتامنی ٹاون کی اہم سڑکوں پر فوری سی سی ٹی وی کیمروں کو لگایا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹیپو جینتی کے دن کسی بھی طرح کے جھنڈے اور بینرس لگانے کی بھی اجازت نہیں ہے اگر چنتامنی ٹاون میں کہییں بھی بینرس لگانا ہے تو منسپالٹی سے اجازت لینا ہوگا۔بعد ازاں چکبالاپور ضلع سپرنٹنڈ آف پولیس چائترا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپو جینتی کے دن وہیکلس موٹر بائکس پر بھی جھنڈا باندھنے کا موقع نہیں دیا گیا ہے اس پر عوام عمل کریں اس معاملے میں پولیس کا تعاون کریں اور پر امن طریقے سے ٹیپو جینتی منائیں ۔تحصیلدار آر گنگپا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ٹیپو جینتی تقریبات کو محکمہ کنڑا اینڈ کلچرل کے زیر اہتمام انڈور پروگرام کے طور منائے جانے کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے اس کیلئے عوام کا حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے انہوں نے کہا حکومت کے حکم نامے کے تحت اس مرتبہ بینر بننگس اور جھنڈے فلیگس لگانے کا موقع نہیں ہے اس موقع پر بلدیہ صدر سجاتا شیوناکونسلر اللہ بخشء قادری ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی رورل پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر آنند سب انسپکٹر لیاقت اللہ سمیت کئی احباب موجود تھے۔


Share: